دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل 2020ء) ''ہم جیتیں گے'' متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشدالمکتوم کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اپنے شہریوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے کھیلوں کے میلوں کو دکھایا گیا ہے اور ویڈیو کے بیگ فراؤنڈ میں ایک شخص کہہ رہا ہے کہ کھیلوں کے تمام مقابلے بند ہوگئے ہیں لیکن اس بار ہمارا مقابلہ جس(کورونا) سے ہے اس کا خلاف ہم ایک ٹیم کی طرح مل کر کھیلیں گے۔
ویڈیو میں کھیلوں کے مقابلے بند کونے کے بعد کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز کو دکھایا گیا ہے جو کہ وبا کے خلاف لڑرہے ہیں اس کے علاوہ مملکت کے انتظامات سنبھالنے والے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد کو دکھا یا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اب جو مقابلہ ہے اس میں ہماری ٹیم یہ لوگ ہیں اور اس سال ہم سب نے مل کر اس ایک ٹیم کو سپورٹ کرنا ہے۔
ویڈیو میں شہریوں کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ اس مشکل وقت میں متحدہ عرب امارات باہمت ہوکر اپنے شہریوں اور مملکت میں رہنے والے لوگوں کیلئے ڈٹ کر کھڑی ہے اور اس جبگ میں متحدہ عرب امارات اور وہاں رہنے والوں کی جیت ہوگی۔ شیخ محمد بن راشدالمکتوم کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں اپنی اس ٹیم کیلئے دعا کرنی چاہیے اور انہیں اپنے ساتھ کا یقین دلانا چاہیے کیونکہ ان حالات میں ہم سب ایک ساتھ ہیں اور پوری دنیا اس مقابلے میں ایک ساتھ ہے۔
وضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 23لاکھ 33ہزار 283ہوگئی ہے جن میں 6لاکھ 345مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں جبکہ 1لاکھ 60ہزار 818افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں اب تک 6ہزار 302افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اب تک 37افراد جان کی بازی ہر چکے ہیں۔
If you need to fix AVG error 1067 then, in that case, it is advisable to conduct a manual repair of windows registry entries after that the user should get the system checked for malware also the user should get the system drivers updated if needed then for further information the user should get connected with the team of trained and certified AVG technicians they can be reached for help and support as and when needed.
ReplyDeleteAVG Help Number UK
www.avg.com/retail