لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل2020ء) لاہور میں کورونا کے مزید 29مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو
چلے گئے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ آج لاہور میں کورونا کے مزید 29مریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹو آگئے ہیں جس کے بعد لاہور میں اب تک 206مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ صوبے بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 684ہوگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کپ انشاء اللہ ہم جلد اس وبا پر قابو پالیں گے، انہوں نے کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا کہ وہ دن رات اس وباء کے خلاف لڑرہے ہیں۔
دوسری جانب ڈائریکٹر شیخ زید اسپتال کوئٹہ نے بتایا ہے کہ شیخ زید ہسپتال سے اب تک کورونا کے 133 مثبت اور 80 کے قریب مشتبہ مریض روبہ صحت ہوکر گھر جا چکے ہیں۔
اس کے علاوہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں، ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7993 تک پہنچ گئی ہے، کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 5966 تک ہے جبکہ مجموعی طور پر 159افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اب تک کل 98522 ٹیسٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7847 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7993 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 5966 تک ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 3649 تک پہنچ گئی، سینٹر سندھ میں 2355 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے،خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 1137 اور اسلام آباد میں 171 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 48، پنجاب میں 41، کے پی کے میں 60 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 5 مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہوئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی کورونا وائرس کا 2 مریض دم توڑ گئے۔
You can easily update AVG manually and for that, open the AVG user interface and go to Menu > Settings. Make sure General s chosen in the left panel and choose Update. In the applications section and click on Check for Updates. Wait while AVG checks for application updates and when the update is finished then, you see your application is up to date.
ReplyDeleteAVG Helpline Number UK
AVG Activation Key